کرپشن سے پاک معاشرے کیلیے شفاف احتساب ضروری ہے صدر ممنون

کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلیے نیب کے تفتیشی افسران کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے،صدر مملکت


Numainda Express October 05, 2013
قانون کی حکمرانی کے سوا کوئی چیز اثر انداز نہیں ہونی چاہیے، تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورومعاشرے کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے غیرجانبداراورشفاف احتساب کویقینی بنائے۔

قانون کی حکمرانی کے سواکوئی چیزاثراندازنہیں ہونی چاہیے،وہ جمعے کونیب میں نئے تعینات268 تفتیشی افسران کے تربیتی کورس کے مکمل ہونے پرایوارڈ واسناد کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ صدرنے کہاکہ نیب کو معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاامتیازاورشفاف احتساب کافرض سونپاگیاہے۔



بدعنوانی نے انسانی معاشروں اورسماجی اداروں کوتباہ کرکے رکھ دیاہے اوراس نے لوگوں کی عزت ووقاراوران کے کام کے معیارکومتاثرکیاہے،بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کے لیے تفتیشی افسران کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ڈپٹی چئیرمین نیب رئیرایڈمرل (ر)سعیداحمدسرگانہ نے کہاکہ ایک سال کے عرصے میںنیب نے پلی بارگین اوررضاکارانہ واپسی کے قانون کے تحت 25 ارب کی ریکوریزکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔