چھوٹے بچے جیسا نظر آنے والا استاد

کالج میں آنے اور کے جی اسکول ٹیچر کا امتحان پاس کرنے کے بعد بھی وہ کسی بچے کی طرح دکھائی دیتے ہیں

کالج میں آنے اور کے جی اسکول ٹیچر کا امتحان پاس کرنے کے بعد بھی وہ کسی بچے کی طرح دکھائی دیتے رہے۔ (فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل)

ایان فرانسس مینگا سے ملیے... یہ فلپائن کے ایک مقامی اسکول میں کے جی ٹیچر ہیں اور ان کی عمر 22 سال ہے لیکن اپنے قد کاٹھ اور چہرے مہرے کی وجہ سے یہ بالکل چھوٹے بچے کی طرح نظر آتے ہیں۔ کئی بار اجنبی انہیں دیکھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں اور اسکول میں پڑھنے والا بچہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ایان فرانسس اپنے بچپن ہی سے اپنی اصل عمر کے مقابلے میں چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔ جب وہ مڈل اسکول میں پہنچے تو ان کے دوسرے ہم جماعتوں میں بلوغت کی ابتدائی علامات نمودار ہونے لگی تھیں لیکن وہ تب بھی پہلی کلاس کے بچے ہی لگتے تھے۔

https://youtu.be/UFCV2vHXXeU

یہاں تک کہ کالج میں آنے اور کے جی اسکول ٹیچر کا امتحان پاس کرنے کے بعد بھی وہ کسی بچے کی طرح دکھائی دیتے رہے۔




اپنی کیفیت کے بارے میں ایان فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے بہت بیمار رہے ہیں، شاید اسی وجہ سے ان میں بلوغت کی علامات نمودار نہیں ہوسکیں اور وہ آج تک دیکھنے میں بچے ہی نظر آتے ہیں۔



فلپائن کے اعتبار سے ان کا قد اوسط، یعنی 5 فٹ 4 انچ ہے لیکن ان کے چہرے پر وہی بچوں والا انداز اب تک موجود ہے۔
Load Next Story