لورالائی میں دہشتگرد نے خود کو پولیس اسکواڈ کے قریب اڑا دیا

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے

اہلکاروں نے ایک ملزم کو روکنے کی کوشش کی تواس نے فائرنگ کر دی، فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس کے ایگل اسکواڈ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نے خود کو اڑا دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کوئٹہ روڈ پر پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 3 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایگل اسکواڈ نے مشتبہ دہشتگردوں کا پیچھا کیا تو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں میں سے ایک نے خود کو اہلکاروں کے قریب اڑا دیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے اور دیگر دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

 
Load Next Story