اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت کی میونسپل کارپوریشن کو صفائی کے اخراجات خود برداشت کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک September 30, 2019
حکومت کی میونسپل کارپوریشن کو صفائی کے اخراجات خود برداشت کرنے کی ہدایت . فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگایا جائے گا، حکومت نے میونسپل کارپوریشن کو صفائی کے اخراجات خود برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ہوا جس مجیں میونسپل کارپوریشن نے تمام گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کے لئے تجاویز مانگ لیں۔میونسپل کارپوریشن اجلاس میں ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات تیار کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں