ٹارگٹڈ آپریشن سیاسی جماعتوں کے مطالبے پرشروع کیا وزیر اعلیٰ سندھ
یہ بھی کہا گیا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی،سید قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں،اغواکنندگان اور بھتہ خوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے باہمی مشورے اور مطالبے پرشروع کیا گیا۔
وزیراعظم کے 4 ستمبر 2013ء کے دورے کے دوران کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے نہ صرف ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔
یہ بات انھوں نے جمعے کومصطفٰی لاکھانی کی قیادت میں سندھ ہائیکورٹ بارکے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کرمنلزکی شناخت صرف اورصرف بطورکرمنلز ہے کیونکہ ان کی کوئی ذات یا مذہب نہیں ہوتا۔صرف اورصرف کرمنلز کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔