ہیکرز نے بازار میں لگی تشہیری اسکرین پر پوری رات بیہودہ فلم چلا دی
ہمارے اسٹور کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرلیا گیا تھا، اسٹور منیجر
نیوزی لینڈ میں ہیکرز نے شہر کی سب سے بڑے کھیل کی مصنوعات کی دکان پر نصب تشہیری اسکرین کو ہیک کرکے پوری رات پورن موویز چلاتے رہے جو آس پاس سے گزرنے والوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی رہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے مرکزی شہر آکلینڈ میں کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی جاپانی کمپنی 'ایسکس' کے اسٹور کے باہر مارکیٹنگ کے لیے لگی ہوئی ویڈیو اسکرین پر مصنوعات کی تشہیر کے بجائے پورن فلم چلنے لگی۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت دکان بند تھی۔
رات ایک بجے سے صبح 10 بجے تک ایل ای ڈی اسکرین پر پورن موویز چلتی رہیں اور جب ملازمین دکان کھولنے آئے تو ہکا بکا رہ گئے اور فوری طور پر اسکرین کو بند کیا۔ اسٹور منیجر نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کر کے اسکرین پر نامناسب ویڈیوز چلائی گئیں۔
عینی شاہدین کے کا کہنا تھا کہ پوش علاقے میں واقع اسٹور کی اسکرین پر پورن فلم اس وقت چلائی گئیں جب مارکیٹ بند تھی، لوگوں کی مختصر تعداد موجود تھی تاہم راہگیروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو شرمندگی کا سامنا رہا۔