بھارت سے جنگ ہوئی تو پاکستان آخری دم تک لڑے گا صدر مملکت

کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون خرابہ کا امکان ہے، صدر عارف علوی


Numainda Express September 30, 2019
کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون خرابہ کا امکان ہے، صدر عارف علوی، فوٹو: فائل

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کی طرف مائل نظر آتا ہے اگر ایسا ہوا تو پاکستان آخری دم تک لڑے گا، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون خرابہ کا امکان ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ کشمیر کاموقف چار پانچ گھنٹے بھی بیان کیا جائے تو کم ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ظلم کا شکار مسلمانوں کا مقدمہ لڑا،عمران خان کی تقریر پر بہت خوشی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا موقف بہتر انداز میں پیش کیا،گلوبل وارمنگ ملیشیا اور ترکی کے ساتھ انگریزی چینل کھولنے کی بات ہوئی ہے،مقصد دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھنا ہے،مسلمانان ہندوستان کب تک ظلم و زیادتیاں برداشت کریں گے،امکان ہے جب کشمیر میں کرفیو اٹھے گا تو خون خرابہ ہوگا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انڈیا جیسی فاشسٹ حکومت کا انگوٹھا نیوکلیئر پر ہے، بھارت نے ہمیشہ جارحیت کی، عمران خان نے جو نیوکلیئر وار پر بات کی ہے تو وہ زمہ دارانہ بیان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کا کردار ادا کریں، ہندوستان میں جو مسلمانوں کے ساتھ سلوک ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے،کشمیری ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نظرانہ پیش کر چکے ہیں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ سری لنکن ٹیم کراچی آئی ہے،آہستہ آہستہ اب دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع ہوجائے گی، بطور صدر مملکت میچ دیکھنا اچھا لگ رہا ہے،عمران خان نے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے جو کیا ہے وہ قابل ستائش ہے،ریاست مدینہ کیلئے جو کوشش ہے وہ عمران خان کررہے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ سری لنکا ٹیم کا مشکور ہوں کہ وہ پاکستان کے دورے پر آئی، سری لنکن ٹیم لاہور کا بھی دورہ کر چکی ہے، امید ہے دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں