آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات

ملاقات میں باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امورو خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے سعودی افواج کی تربیت واستعداد میں بہتری کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور خطے کی سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کی۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، مہمان کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


بعد ازاں دونوں ہم عصر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل سعودی لینڈ فورس کی استعداد کار میں اضافہ و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ سعودی آرمی چیف نے خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کی کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

Load Next Story