خورشیدشاہ بتائیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں کتنے مہاجرہیںاظہارالحسن
صوبے میں نوکریوں،تقرریوں اورترقیوں کے معاملے پراردوبولنے والوں کونظراندازکردیاجاتاہے،رہنما ایم کیوایم
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے پیپلزپارٹی کے رہنمااورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے اس بیان پرشدید حیرت اورتعجب کااظہارکیاہے کہ سندھ میں کوئی مہاجرنہیں اورسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں۔
اپنے بیان میں خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ اگرسندھ میں کوئی مہاجرنہیں اورسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں توخورشیدشاہ قوم کو اس بات کاجواب دیدیںکہ سندھ کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف میں اردوبولنے والے جنھیں خورشیدشاہ سندھی کہہ رہے ہیں ان کی تعداد کتنی ہے؟سندھ سیکریٹریٹ کے چپڑاسی سے لے کراعلیٰ افسران تک جتنے بھی ملازمین وافسران ہیں ان میں اردوبولنے والے کتنے ہیں؟
پورے سندھ کی پولیس وانتظامیہ میں جتنے بھی اہلکار وافسران ہیں ان میں کتنے مہاجرہیں جنھیں خورشیدشاہ سندھی سمجھتے ہیں؟کراچی سمیت سندھ بھر میں کتنے ایڈمنسٹریٹراورصوبائی وبلدیاتی محکموں کے سربر اہان اردوبولنے والے ہیں؟خورشیدشاہ قوم کوبتائیں کہ اگرسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں توپیپلز پارٹی نے آج تک کسی اردوبولنے والے کوسندھ کاوزیراعلیٰ کیوں نہیں بنایا؟خورشیدشاہ بتائیں کہ اگرسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں توپیپلزپارٹی نے اپنے دورمیں سندھ میں کوٹا سسٹم نافذکرکے سندھ کے عوام میں تقسیم اورتفریق کیوں پیداکی؟۔