آرمی چیف کا تقررپسند نا پسند پرنہیں سنیارٹی پرہونا چاہیےخورشیدشاہ

ہمارے دورحکو مت میں ہرحکو متی فیصلے کوتباہی کہنے والی(ن)لیگ آج قوم کو’’کڑوی‘‘گولیاں کھانے کے مشورے دیتی ہے


News Agencies October 05, 2013
پی آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری کی شدیدمخالفت کی جائے گی ،اپوزیشن لیڈر۔فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری پسندناپسندپرنہیں سنیارٹی کے لحاظ سے ہونی چاہیے۔

ہمارے دورحکو مت میں ہرحکو متی فیصلے کوتباہی کہنے والی(ن)لیگ آج قوم کو''کڑوی''گولیاں کھانے کے مشورے دیتی ہے، (ن) لیگ کے دورحکو مت میں سچ سے جھوٹ جیت گیا ہے، ڈالر کیسے ''اوپر''گیااس کی آزادنہ انکوائری ہونی چاہیے،یوسف رضاگیلانی کواپنے بیٹے کے اغواکی صورت میں سوات آپریشن کی قیمت اداکرناپڑی ہے،کسی غیر جانبدارشخص کونیب کاچیئرمین بناناچاہتے ہیں وزیراعظم نوازشر یف جب بلائیں گے ملاقات کیلیے چلاجا ئوں گا،پی آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری کی شدیدمخالفت کی جائے گی کیونکہ نجکاری سے ملک میں بے روز گاری کاسیلاب آئے گا،ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کوکسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔