پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ
پی سی بی اور فرنچائزز نے ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر مکمل اتفاق کیا ہے
پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی کی صدرات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پیر کی شام منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہی منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پی سی بی اور فرنچائزز نے ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔
اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈرافٹنگ کی مجوزہ تاریخ اور گذشتہ ایڈیشن کے ریونیو کی تقسیم کا جائزہ لینا شامل تھا۔اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان تمام زیر التواء امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اجلاس میں واضح روڈ میپ تیار کرکے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام حل طلب امور کو جلد نمٹایا جائے گا۔اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ فرنچائزز کے ساتھ ملاقات میں سیرحاصل گفتگو ہوئی ہے۔
فرنچائز نمائندگان ہمارے ساتھی ہیں اور ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں، لیگ کی تیاریوں کا آغاز جلد شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
علاوہ ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل پر تازہ ترین تفصیلات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول اور براڈ کاسٹ پلان پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔