پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا فوری حل نظر نہیں آرہا کیمرون منٹر
20 برس میں پاکستان کے لیے امریکی پالیسیاں افغانستان کے تناظر میں رہی ہیں، کیمرون منٹر
پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے واقعات کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے جب کہ زیادتیوں کی خبریں بھی بڑھتی جا رہی ہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا فوری حل نظر نہیں آرہا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ گزشتہ دنوں افغانستان سے جڑے معاملات حل ہوتے نظر آرہے تھے کیوں کہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں امریکا کی 18 سالہ جنگ سے تنگ ہے، امریکا اس جنگ سے ہر صورت نکلنا چاہتا ہے، در حقیقت 20 سال میں پاکستان کے لیے امریکی پالیسیاں افغانستان کے تناظر میں رہی ہیں۔
کیمرون منٹر نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ مجھے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا فوری حل نظر نہیں آرہا مگر موجودہ صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کو تصادم سے گریز کرنا ہوگا۔
کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والے واقعات کی بڑے پیمانے پر مذمت ہوئی ہے اور کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کی خبریں بڑھتی جارہی ہیں، آپ کی بے صبری اپنی جگہ مگر ہیومن رائٹس کی تنظیمیں معاملے کو لے کر سنجیدہ ہیں۔