سری لنکا نے پاکستان میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا عندیہ دے دیا

ٹیسٹ سیریز کے لیے حکومت اور کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے، سری لنکن آفیشلز


Numainda Express September 30, 2019
ٹیسٹ سیریز کے لیے حکومت اور کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے، سری لنکن آفیشلز

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ چیمپئن کے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے مثبت اشارہ دے دیا، اس ضمن میں سری لنکا کے وزیر کھیل ہیریل فرنانڈو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں۔

اس امر کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا اور سیکریٹری موہن سلوا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے،پاکستان نے بھی مشکل وقت میں اپنی انڈر19ٹیم سری لنکا بھیجی تھی،پاکستان ہمارا دوست ملک ہے اور یہاں سے ہماری اچھی یادیں وابستہ ہیں،پی سی بی سے ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو۔

پی سی بی چیئر مین احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی مکمل طور پر بحالی کے لیے کوشاں ہیں ،آئندہ بنگلا دیش کی ٹیم آئے گی جبکہ آسٹریلیا اور دیگر ٹیموں سے بھی دورے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے،سری لنکا ٹیم کا آکر ون ڈے اور ٹی20سیریز کھیلنا ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔پی ایس ایل یا کسی اور ایونٹ کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو اضافی پیسہ نہیں دیں گے۔

سری لنکن بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقاد کے لیے پاکستان کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ ہم سری لنکا کے شکر گزار ہیں کہ ان کی ٹیم۔پاکستان آئی،ملک میں دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ایس ایل کے مقابلوں کے لیے بہترین سیکوریٹی کا انتظا م کیا جائے گا، سیاست اور کرکٹ کو الگ الگ رکھنا چاہیے، سری لنکا کے وزیر کھیل نے کہا پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے آئے، سینیر کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے، سری لنکا کی خواہش ہوگی کہ دیگر ممالک بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں،بہترین سیکوریٹی انتظام پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، آئندہ بھی پاکستان آکر کھیلیں گے،جو کرکٹرز نہیں آ سکے وہ آئندہ پاکستان آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں