سوات چترال لوئر دیر اور مالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا


ویب ڈیسک October 05, 2013
زلزلے میں ابتدائی طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو فائل

سوات، چترال، لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب سوات، چترال، لوئر دیر اور مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابتدائی طور پر زلزلے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں آنے والے زلزلے میں ضلع آواران میں بڑی تعداد میں جانی ومالی نقصان ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |