ملالہ کو خواتین کے حقوق کے عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا
یہ ایوارڈ حاصل کرکے مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے، ملالہ یوسفزئی
DASKA:
ملالہ یوسفزئی نے خواتین کے حقوق کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ملالہ یوسفزئی کو لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں خواتین کے حقوق کے لئے نمایاں کام کرنے پر "را ان وار" نامی ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ایک روسی صحافی خاتون اینا پولٹکووسکایا کے نام سے منسوب ہے جو 7 سال قبل پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ہلاک کردی گئی تھی، ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ایوارڈ حاصل کرکے بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے، جس کی تقریب 11 اکتوبرکو اوسلو میں منعقد کی جائے گی، اس سے قبل حال ہی میں ہالینڈ کی تنظیم 'کڈز رائٹس فاؤنڈیشن ' کی جانب سے بھی ملالہ کو انٹرنیشنل چلڈرنز پیس پرائز بھی دیا جاچکا ہے، جبکہ تعلیم کے فروغ کے لئے ملالہ فنڈ بھی قائم ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے رقم اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے جمع کرائی تھی، ملالہ یوسف زئی کے نام پر فنڈ کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کے لئے اقدامات کرنا ہے۔