امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد معاشی بحران کے پیش نظر ایران اور شام پرپابندیوں کی نگرانی ختم کردی گئی۔
واشنگٹن میں ہفتہ وارانہ بریفنگ کےدوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ شٹ ڈاؤن کے باعث ایران، شام اور کئی دہشت گرد تنظیموں کی نگرانی کرنے والا ادارہ کام نہیں کررہا، جس کے باعث ان ممالک پرعائد پابندیوں کی نگرانی متاثرہورہی ہے۔ جےکارنی نےکہاکہ صدراوباما کو اس حوالے سے مزید بریفنگ دی جائےگی۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو نئے مالی سال کے بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث وائٹ ہاؤس نے کئی سرکاری محکموں کے شٹ ڈاوٴن کے احکامات جاری کیئے تھے جس کے باعث 8 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین بے روزگار جب کہ کئی اہم اور غیر اہم سرکاری ادارے بھی بند ہوگئے تھے۔