لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا ویزا لائسنس منسوخ

یونیورسٹی میں زیر تعلیم 2 ہزار سے زائد طلبا کی ملک بدری کے امکانات...


Express Desk August 31, 2012
یونیورسٹی میں زیر تعلیم 2 ہزار سے زائد طلبا کی ملک بدری کے امکانات پیدا ہوگئے، فوٹو : فائل

برطانیہ کی سرحدی ایجنسی کی جانب سے لندن کی ایک یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبہ کو داخلہ اور تعلیم دینے کا لائسنس منسوخ کیے جانے کے بعد وہاں زیرِ تعلیم دو ہزار سے زائد طلباء کی ممکنہ ملک بدری کے امکانات پیدا ہوگئے۔

30ہزار طلباء کی مادرِ علمی لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی کو اب ایسے ممالک کے طلبا کو سپانسر کرنے اور ویزوں کی منظوری دینے کی اجازت نہیں ہوگی جن کا تعلق یورپی یونین سے نہیں ہے۔ برطانوی وزراء کا کہنا ہے کہ یہ یونیورسٹی طلباء کی حاضری کا ریکارڈ رکھنے میں ناکام رہی ہے اور اس میں بہت سے ایسے طلباداخل ہیں جنہیں وہاں ہونے کا حق نہیں۔بدھ کی رات لائسنس کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی بارڈر ایجنسی کا کہنا تھا کہ لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی اپنے نظام میں موجود سنجیدہ ناکامیوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے' جن کی نشاندہی چھ ماہ قبل کی گئی تھی۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے ہی یو کے بارڈر ایجنسی، انگلینڈ کی ہائر ایجوکیشن فنڈنگ کونسل، نیشنل یونین آف سٹوڈنٹس اور یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس یونین کیساتھ مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنیکی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں