سندھ میں سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری

سندھ کابینہ نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی سمری منظور کرلی


Staff Reporter October 01, 2019
سندھ کابینہ نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی سمری منظور کرلی (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سماعت سے محروم افراد کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا، پیر کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی سمری منظور کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے اسے سماعت سے محروم افراد کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا اور اپنے بیان میں کہا کہ ان کے دیگر مسائل بھی آہستہ آہستہ حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے موٹر رجسٹریشن کے قوانین میں کچھ ترامیم کی جائیں گی، حکومت سندھ نے خصوصی افراد کو پہلے ہی خصوصی قومی شناختی کارڈ اور معذوری سرٹیفکیٹ کے اجراء کو ممکن بنایا ہے۔

سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے بھی پانچ فیصد ملازمت کے کوٹے کا اعلان کیا تھا اور جلد ہی خصوصی افراد کو آفر لیٹر دیئے جائیں گے جس کے لیے انٹرویوز کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں