پہلی سہ ماہی میں مقررہ ٹیکس ہدف کا 90 فیصد ہدف حاصل کرلیا شبر زیدی

30 ستمبر 2019ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسوں کی مد میں 960 ارب روپے کی وصولیاں کیں، چیئرمین ایف بی آر

30 ستمبر 2019ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسوں کی مد میں 960 ارب روپے کی وصولیاں کیں، چیئرمین ایف بی آر (فوٹو: فائل)

چئیرمین ایف بی آرشبر زیدی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں مقررہ ٹیکس ہدف کا 90 فیصد ہدف حاصل کرلیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں ںے کہا کہ 30 ستمبر 2019ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسوں کی مد میں 960 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں، ٹیکس وصولیوں میں مزید مثبت پیش رفت ہوگی، اس میں پچھلے مالی سال کا 15 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ بھی شامل ہے۔




شبر زیدی نے بتایا کہ جولائی سے ستمبر تک مقامی ٹیکس وصولی میں 25 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 3 ارب ڈالر کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں 3 ارب ڈالر کی درآمدات گھٹنے سے 125 ارب روپے کے ٹیکس و ڈیوٹی کی وصولیوں پر بھی اثر پڑا ہے اس کا مطلب ہے ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔



اپنے پیغام میں چئیرمین ایف بی آر نے پاکستانی ٹیکس دہندگان سے تشکر کا اظہار بھی کیا۔
Load Next Story