بھکاری حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی منور حسن

روزانہ اجرت اورکنٹریکٹ پرکام کرنیوالے ملازمین کومستقل کیاجائے، تقریب سے خطاب


Numainda Express August 31, 2012
روزانہ اجرت اورکنٹریکٹ پرکام کرنیوالے ملازمین کومستقل کیاجائے، تقریب سے خطاب، فوٹو: آئی این پی ، فائل

KARACHI: جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری،نیم سرکاری اورنجی اداروں میں سال ہا سال سے روزانہ اجرت اور کنٹریکٹ پرکام کرنیوالے ملازمین کو مستقل کرکے ان پر مسلط بے روزگاری کے خوف سے انھیں نجات دلائی جائے، قرضوں کی معیشت سے نجات کے لیے بھکاری حکمرانوں سے نجات ضروری ہے ۔

نیشنل لیبر فیڈریشن کی طرف سے مزدوروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ مزدوروں کے کسی قانون پر عمل نہیں ہو رہا۔حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن اور کمیشن کلچر سے ریلوے، پاکستان اسٹیل اور پی آئی اے سمیت درجنوں بڑے بڑے اداروں کے لاکھوں مزدوروں کے سروں پر بیروزگاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔

صنعتکاراور سرمایہ دار انتظامیہ اور لیبر قوانین نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت سے مزدوروں کا استحصال کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کریگی اور کسی جاگیردار، سرمایہ دار اور صنعتکار کو انکا استحصال نہیں کرنے دیا جائیگا۔ تقریب سے حافظ سلمان بٹ، شمس الرحمٰن سواتی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں