ایڈووکیٹ نعمت رندھاوا قتل کیسعینی شاہد نے ملزم کاظم عباس کو شناخت کرلیا

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع وسطی کی عدالت میں عینی شاہد نے ملزم کو کئی افراد کے سامنے شناخت کرلیا

ملزم کاظم عباس رضوی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کاظم عباس کو عینی شاہد نے شناخت کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کاظم رضا کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل میجسٹریٹ ضلع وسطی کے رو برو پیش کیا گیا جہاں شناختی پریڈ کے دوران ایڈووکیٹ نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کے عینی شاہد نے اسے کئی افراد کے سامنے شناخت کرلیا، جس کے بعد کاظم عباس کو دوبارہ پولیس کی تحویل میں بھجوا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم کاظم عباس رضوی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، جو ایم کیو ایم کے یونٹ 178 کا کارکن ہے جبکہ کاظم رضا نے ایسے کسی بھی واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی واٹر بورڈ کا ملازم ہے اور اسے اس بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ۔
Load Next Story