سرفرازاحمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا قوی امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہے (فوٹو: فائل)

پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ان کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرفراز کی جگہ بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے امکانات روشن ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان پاک سری لنکا سریز کے بعد متوقع ہے۔
Load Next Story