نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

سائنس گروپ میں62 فیصد،ریگولرجنرل گروپ میں 53 فیصد،پرائیویٹ جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 43فیصد رہا

12سال میں پہلی بارستمبرمیں نتائج جاری، بورڈ کے امور میں مزید بہتری لائیں گے،چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نہم جماعت سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات سال 2019کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

سائنس گروپ میں ایک لاکھ59 ہزار100 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جبکہ ایک لاکھ54 ہزار991 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ان میں سے4ہزار 109 امیدوار غیر حاضر رہے، اس طرح پانچ پرچوں میں 97ہزار 68، چار پرچوں میں 30ہزار 331، تین پرچوں میں 15ہزار 743، دو پرچوں میں 7ہزار541جبکہ ایک پرچے میں 3ہزار 797 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس طرح پانچ پرچوں میں پاس ہونے والوں کی شرح کا تناسب 62.63 فیصد رہی،اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 14 ہزار 301امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 13 ہزار 714 امیدوار امتحانات میں شریک جبکہ 587 امیدوار غیر حاضر رہے۔


جنرل گروپ ریگولر میں 5 پرچوں میں 7 ہزار 348، چار پرچوں میں 2ہزار 634، تین پرچوں میں 1ہزار 373، دو پرچوں میں 838 اور ایک پرچے میں 533 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،اس طرح پانچوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب53.58 فیصد رہا۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ جنرل گروپ میں 8ہزار 528 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 7ہزار 649 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 879 امیدوار غیر حاضر رہے۔ پرائیویٹ جنرل کے پانچوں پرچوں میں 3ہزار 333، چار پرچوں میں ایک ہزار833، تین پرچوں میں ایک ہزار221، دو پرچوں میں 688 جبکہ ایک پرچے میں 439 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،پرائیویٹ جنرل گروپ میں بھی پانچوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب43.57 فیصد رہا۔
Load Next Story