آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکی خاتون سے بدتمیزی کی وڈیو وائرل

ڈرائیور نے غیراخلاقی گفتگو کی، ڈرائیورکی آئی ڈی کے ساتھ شکایت کرونگی، خاتون

ڈرائیورنے خاتون سے معافی مانگی، واقعے کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی، پولیس

شہر میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کی خاتون سے بدتمیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

متاثرہ خاتون نے ڈرائیور کی وڈیو بناکرسوشل میڈیا پروائرل کردی،ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ڈیفنس کی رہائشی ہیں اور انھوں نے مال آف ڈیفنس سے رائیڈ بک کرائی ان کے ساتھ بچے بھی تھے۔


خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے غیر اخلاقی گفتگوکی وہ ڈرائیور کی آئی ڈی کے ساتھ اس کی شکایت کریں گی۔ آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے مشتعل خاتون سے معافی مانگی لیکن خاتون نے معاف کرنے سے انکارکردیا خاتون کا ڈرائیورکو کہنا تھا کہ غیر اخلاقی گفتگوکرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب ساؤتھ زون پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق اب تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے، وڈیو سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اگر کوئی شکایت درج کراتا ہے توقانونی کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story