ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں31اکتوبر تک توسیع

30 ستمبر تک مجموعی طور پر صرف 4لاکھ 41 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہوسکے ہیں۔

30 ستمبر تک مجموعی طور پر صرف 4لاکھ 41 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہوسکے ہیں۔ فوٹو:ٖفائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔


ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ٹیکس دہندگان اب31 اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکیں گے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر تک مجموعی طور پر صرف 4لاکھ 41 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہوسکے ہیں اور ٹیکس گوشواروں کے ہمراہ ایف بی آر کو محض ڈیڑھ ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکا ہے۔
Load Next Story