دہشتگردی کے خاتمے کیلئے طالبان سے مذاکراتی عمل آگے بڑھایا جائےگا گورنر خیبر پختونخوا
فورسز نے قربانیاں دے کر دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں، گورنر انجینئر شوکت اللہ
گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر وطن کا تحفظ کریں گے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے طالبان سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
سوات میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر انجینئر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک طالبان سے مذاکرات شروع نہیں ہوئے، مذاکرات کے عمل پر کام جاری ہے جسے آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کی لہر پوری دنیا میں موجود ہے۔ پاکستان میں فورسز نے قربانیاں دے کر دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔
اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ نے سیدو شریف اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی اور آئندہ سال ڈینگی سے بچاؤ کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔