آباد کے سالانہ الیکشن محسن شیخانی چیئرمین منتخب
پاکستان کے تمام بلڈرز اور ڈیولپرز اور آباد ممبران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلا تفریق خدمت کریں گے، محسن شیخانی
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے سالانہ انتخابات 2019-20 میں چیئرمین کی نشست پر محسن شیخانی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ سنیئر وائس چیئرمین کی نشست پر محمد سہیل ورند اور وائس چیئرمین کی نشست پر عبدالرحمن منتخب ہوگئے ہیں، محمد علی رتاڑیا کو سدرن ریجن کا چیئرمین اور انجینئیراکبرشیخ کو ناردرن ریجن کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
آباد ہاؤس میں منعقد ہونے والے آباد کے جنرل باڈی کے اجلاس میں تمام اراکین نے متفقہ طور پر آباد کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا،منتخب چیئرمین محسن شیخانی نے تمام ممبران سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے تمام بلڈرز اور ڈیولپرز اور آباد ممبران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلا تفریق خدمت کریں گے اور تعمیراتی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ آباد کی طاقت ممبران کے باہمی اتحاد پر منحصر ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ آباد الیکشن میں ممبران نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمیشہ برقرار رہے گا،سبکدوش ہونے والے چیئرمین محمد حسن بخشی نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آباد ممبران کی فلاح و بہبود،ممبران کے مسائل حل کرنے،تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ملکی معیشت کے استحکام اور وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کریں گے، سبکدوش ہونے والے سینئر وائس چیئرمین انور داؤد،وائس چیئرمین عبدالکریم آڈھیا اور سدرن ریجن کے چیئرمین ابراہیم حبیب نے بھی تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے آباد ممبران کی فلاح و بہبود اور تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ملکی معیشت کی ترقی کے لیے تمام نو منتخب عہدیداران کی مکمل سپورٹ کریں گے۔
عقیل الیاس،آصف سم سم،فیاض الیاس،خاور منیر،ایم جنید اشرف تالو، محمد عارف شیخانی، محمد اعجاز، محمد حنیف گوہر، محمد ہارون کریم، محمد سہیل نیوی والا، نعمان تابانی، صفیان آڈھیا، ڈاکٹر طلحہ فاروقی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب ہوگئے، آباد سدرن ریجن کے لیے، عبدل برکات، انور احمد، انجینئر دانش بن رؤف، محمد خالد، محمد ذیشان صدیقی، مصطفی شیخانی، ندیم قاسم غازیانی، عثمان خانانی، عزیر شاہد، سید الطاف حسین کو منتخب کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ساجد عزیز، انجینئر اکبر شیخ، گوہر اعجاز، رضا قلی خٹک، شیخ محمد عمران اور شیخ شاہد انور ناردرن ریجن کے ممبرز منتخب ہو گئے، سب کمیٹی حیدر آباد (سدرن ریجن) کے لیے فیصل موسیٰ میمن کو وائس چیئرمین جبکہ افتخار ا حمد اور نوید اسماعیل کو ممبرز منتخب کیا گیا ہے۔