وفاقی حکومت کاپاورپلانٹس کومالی وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ

پاورکمپنیوں کولائن لاسزکم کرنے اورواجبات کی ریکوری تیزکرنے کی ہدایت


Numainda Express August 31, 2012
پاورکمپنیوںکولائن لاسزکم کرنے اورواجبات کی ریکوری تیزکرنے کی ہدایت، فوٹو : فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلیے پاورپلانٹس کودرکار مالی وسائل فراہم کرنیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاورکمپنیوںکولائن لاسز کم کرنے اورواجبات کی ریکوری تیز کرنیکی بھی ہدایت کی گئی ہے ، ریکوری میں سست روی کا مظاہرہ کرنیوالی پاور کمپنیوں کے ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

جمعرات کووفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں بجلی بحران کے خاتمے کے 5 ماہ کے شارٹ ٹرم پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر وقارمسعود نے تھرمل پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی اور سیکریٹری پانی و بجلی نے لائن لاسز ، صارفین کودی جانے والی سبسڈی ،ٹیرف اسٹرکچراورواجبات کی ریکوری پر بریفنگ دی، اجلاس آج بھی منعقد ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |