رواں سال پاکستانی آموں کی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ ہوا

دنیا کے 57 ممالک کو آم برآمد کئے گئے،آموں کی ایک لاکھ 20 ہزار ٹن برآمد متوقع ہے۔


Numainda Express October 01, 2019
دنیا کے 57 ممالک کو آم برآمد کئے گئے،آموں کی ایک لاکھ 20 ہزار ٹن برآمد متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

ABSOR, TURBAT: رواں سال پاکستان کے آموں کی تاریخی برآمدات ہوئی، اب تک پاکستان ایک لاکھ 15 ہزار ٹن آم برآمد کیا جا چکا ہے۔

وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ای او پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ محمد اشرف نے بتایا کہ رواں سال پاکستانی آموں کی برآمدات میں 42 فی صد اضافہ ہوا،دنیا کے 57 ممالک کو آم برآمد کئے گئے،آموں کی ایک لاکھ 20 ہزار ٹن برآمد متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں