ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ عوام کے مسائل فوری حل کردیں عابد شیرعلی

سابق حکومت نے 5 برسوں میں صرف اپنی جیبیں بھریں، اگر وہ عوام کے لیے کچھ کرتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، عابد شیر علی


ویب ڈیسک October 05, 2013
اب چاہے زلزلہ آجائے یا پہاڑ ہل جائیں، خسارے میں چلنے والے فیڈرز کو نہیں چلنے دیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی جادو کی چھڑ ی نہیں ہے کہ 3 ماہ میں ملک کے تمام مسائل حل کرلیں۔

فیصل آباد سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پشاور میں ایسے کئی فیڈرز ہیں جن سے حکومت کو خسارہ ہورہا ہے لیکن اب چاہے زلزلہ آجائے یا پہاڑ ہل جائیں، خسارے میں چلنے والے فیڈرز کو نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے 5 برسوں میں صرف اپنی جیبیں بھریں، اگر وہ عوام کے لیے کچھ کرتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی تاہم سابق حکمرانوں کی کرپشن سے متعلق عدالتی فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ دن کو رات اور رات کو دن کردیں، مسائل کے حل کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے جس کے لئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نیلم جہلم اور دیگر پاور پراجیکٹس کے لئے 19 ارب روپے جاری کردیئے ہیں جنہیں فوری استعمال میں لایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |