امریکی عدالت کا گوانتانوموبے جیل میں قید سوڈانی باشندے کو رہا کرنے کاحکم

ابراہیم ادریس کو پاک فوج نے 2001 میں پاک افغان سرحد سے گرفتار کرکے امریکی فوج کے حوالے کیا تھا۔


ویب ڈیسک October 05, 2013
50 برس سے زائد عمر کے ابراہیم ادریس کا تعلق سوڈان سے ہے. فوٹو: فائل

امریکی عدالت سے 12 برس سے گوانتناموبے جیل میں قید سوڈانی باشندے کورہا کرنے کاحکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریاست میامی کی وفاقی عدالت میں سرکاری وکیل نے جج کو تمام طبی رپورٹیں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل شدید ذہنی بیماری کا شکار ہے اور اسی حالت کے باعث وہ کسی کے لئے بھی خطرہ نہیں بن سکتا۔ اس لئے اسے اس قید سے آازد کردیا جائے جس پر عدالت نے ابراہیم ادریس کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاہم اس بات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ اسے امریکا میں ہی سرکاری نگرانی میں رکھا جائے گا یا پھر اس کے آبائی ملک سمیت کسی کسی ملک میں بھجوا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 50 برس سے زائد عمر کے ابراہیم ادریس کا تعلق سوڈان سے ہے جسے پاک فوج نے 2001 میں امریکی حملے کے بعد افغنستان سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرکے امریکی فوج کے حوالے کیا تھا، امریکی حکومت نے اسے 2002 سے گوانتاناموبے کی بدنام زمانہ جیل میں قید کررکھا تھا، مسلسل قید تنہائی اور کوئی بھی جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود 12 برس اس عقوبت خانے میں رہنے کی وجہ سے وہ ذہنی مریض بن گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |