جنوب مشرقی یمن میںڈرون حملہ5 عسکریت پسند ہلاک

امریکا نے یمن میں القاعدہ کیخلاف کارروائی تیز کر دی، حملہ صوبہ حضرموت میں کیا گیا


APP August 31, 2012
امریکا نے یمن میں القاعدہ کیخلاف کارروائی تیز کر دی، حملہ صوبہ حضرموت میں کیا گیا، فوٹو : فائل

یمن کے جنوب مشرقی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے5 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ حضرموت میں کیا گیا جس میں ایک گاڑی پر تین میزائل فائر کئے گئے جس میں القاعدہ کے5 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکا نے یمن میں القاعدہ کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ واضح رہے دو روز قبل بھی یمن میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے دو مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں