جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان محمد حفیظ ڈراپ

ٹیسٹ سیریزکیلئے مصباح الحق کو ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے جبکہ 3کھلاڑیوں کااعلان شارجہ میں 3روزہ میچ کے بعد کیاجائے گا


ویب ڈیسک October 05, 2013
ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ کو ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

FAISALABAD: جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ابتدائی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق مصباح الحق کو کپتان برقرار جب کہ محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراب کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں مصباح الحق، یونس خان، خرم منظور، سعید اجمل، عبد الرحمان، عدنان اکمل، ذوالفقار بابر، جنید خان، اظہر علی، عمر امین، محمد عرفان اور راحت علی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان شارجہ میں 3 روزہ پریکٹس میچ کے بعد کیا جائے گا، ٹیسٹ سیریز کے لئے مصباح الحق کو ہی ٹیم کا کپتان مقرر رکھا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ کو ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں