’حرا میری دوسری بیوی ہے‘ مانی

جب حرا کومیری پہلی شادی اوربیٹے کے بارے میں علم ہوا تو اس کو کوئی فرق نہیں پڑا، مانی کا اعتراف


ویب ڈیسک October 01, 2019
میری پہلی شادی 12 سال پہلے ہوئی تھی اورایک بیٹا بھی ہے، مانی: فوٹوـ فائل

اداکار اور کامیڈین مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور حرا ان کی دوسری بیوی ہیں۔

شائستہ لودھی کے ٹی وی شو 'گپ شپ ود شائستہ' کے مہمان بنے پاکستانی اداکار اور کامیڈین سلمان ثاقب شیخ جنہیں سب مانی کے نام سے جانتے ہیں۔ شائستہ نے مانی سے ان کے کرئیر سمیت مختلف سوالات پوچھے لیکن جب ان سے پہلی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی شادی 12 سال پہلے ہوئی تھی اوران کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میری پہلی شادی ختم ہوچکی ہے اور اس وقت انٹرنیٹ کا اس طرح استعمال نہیں تھا ورنہ میری پہلی شادی کی خبر بھی ٹی وی کا حصہ بن جاتی اورسب کو معلوم ہوجاتا۔

اداکار نے کہا کہ جب حرا کو میری پہلی شادی اوربیٹے کے بارے میں علم ہوا تو اس کو کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ اس نے یہ تک کہا کہ بیٹے کو بھی گھر لے آؤ، وہ بھی میرے بیٹے جیسا ہے تاہم اداکار یہ کہانی سناتے سناتے قہقہہ لگانے لگے اور اپنے مداحوں کو کہا کہ یہ جو میں نے کہا یہ محض ایک فرضی کہانی ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں