وفاقی حکومت کا ریلوے کے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا فیصلہ

لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین میں اےسی بزنس کلاس کا کرایہ 4 ہزار روپے سے کم کرکے 3 ہزار روپےکیا جائے گا، خواجہ سعد فریق


ویب ڈیسک October 05, 2013
ریلوے کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ریلوے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت ریلوے کو ایک مرتبہ پھر اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا عزم رکھتی ہے، اس لئے مسافروں کا اعتماد بحال کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین میں اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4 ہزار روپے ہے جسے کم کرکے 3 ہزار روپے کیا جائے گا اس کے علاوہ سلیپر کلاس کے کرائے میں بھی کمی کی جارہی ہے تاہم اس کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا۔

اس موقع پر جنرل مینجر ریلویز انجم پرویز نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 4 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جس میں سے 2 کراچی سے لاہور جبکہ پشاور اور کوئٹہ سے ایک ایک ٹرین چلائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں