حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم قاسم سوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
ٹریبونل کے شواہد کا جائزہ نہیں لیا اسے لئے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں موقف
قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے اپنے حلقہ انتخاب میں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قاسم سوری نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی وساطت سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹریبونل نے شواہد کا مکمل جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں ان سے منسوب نہیں ہو سکتیں، اس لئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ان کی درخواست کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے قاسم سوری کی کامیابی کانوٹی فکیشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔