’’قصاب کوپھانسی کیلیے جلادنہیںپولیس اہلکارپھنداپہنائے گا‘‘

مجھے حکم ملاتواجمل قصاب کوپھانسی دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرونگا،سواتی سیتھے


Online August 31, 2012
مجھے حکم ملاتواجمل قصاب کوپھانسی دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرونگا،سواتی سیتھے، فوٹو : سمرا عامر

KARACHI: ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب کوپھانسی دینے کیلیے کسی جلادکونہیں بلایا جائے گابلکہ پولیس اہلکارگردن میں پھنداڈالے گا۔بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق حکام کاکہناہے کہ اس حوالے سے غلط رائے ہے کہ جلادپھانسی دیتاہے۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرکے اہلکارسواتی سیتھے کاکہناہے کہ جلادجوپھانسی دیتاہے یہ فلمی کہانیوں میں ہی ہوتاہے،

سیتھے اس جیل کے جیلررہ چکے ہیں جہاں قصاب کوانتہائی سخت سیکیورٹی سیل میں رکھاگیاہے ان کاکہناتھاکہ کانسٹیبلزیااس سے نیچے کے عہدے کے پولیس اہلکارپھانسی کاانتظام کرتے ہیں جو قیدی کوسیاہ کپڑے پہناتے اوراس کے گلے میں پھنداڈالتے ہیں جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ پھنداکھینچتاہے،اگر میرے سینئرمجھے حکم دیں تو میں ایسا کردوں گا،اگر قصاب کوپھانسی دینے کیلیے مجھے کہا جائے تومیں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں