لیبیا میں فوج کی چیک پوسٹ پرمسلح افراد کا حملہ 15 فوجی ہلاک

حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک October 05, 2013
حملہ آور مشین گنوں سے لیس گاڑیوں کے ساتھ آئے اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی، فوٹو:فائل

لیبیا میں فوج کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔

لیبیا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب مشرقی علاقے وشطاطا کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جہاں حملہ آور مشین گنوں سے لیس گاڑیوں کے ساتھ آئے اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

واضح رہے کہ لیبیا میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے وقت وشطاطا کا علاقہ سابق فوجی حکمران معمر قذافی کے حامیوں کے کنٹرول میں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں