امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریف کے خلاف تفتیش کےلیے یوکرائن پر دباؤ ڈالا تھا


ویب ڈیسک October 01, 2019
ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریف کے خلاف تفتیش کےلیے یوکرائن پر دباؤ ڈالا تھا۔ (فوٹو: فائل)

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی صدر کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔

مواخذے کےلیے قرارداد نومبر تک پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس، خارجہ امور اور نگرانی کمیٹیوں کے سربراہان کی طرف سے ٹرمپ کے وکیل رُوڈی گوئیلیانی کو سمن جاری کردیئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور یوکرائن کے اعلی حکام میں روابط کا ریکارڈ پیش کریں۔



واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں تعینات، امریکی سی آئی اے کے ایک نامعلوم افسر نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے سربراہ پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ سابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کے خلاف بدعنوانی کی تفتیش کروائیں۔

اس الزام پر ٹرمپ آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس نامعلوم افسر کی شناخت ظاہر کی جائے۔ اسی تسلسل میں اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر بالکل من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں