پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا انڈر19 رگبی ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 11 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس سے شکست دی۔


ویب ڈیسک October 05, 2013
پاکستان کی جانب سے دانیال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

پاکستان نے ویسٹ ایشیا انڈر19 رگبی ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ایک دلچست مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایکسریس نیوز کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے ویسٹ ایشیا انڈر 19 رگبی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 11 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں مقابلہ 8،8 پوائنٹس سے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستان نے شاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 5 پوائنٹس اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے دانیال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ افغانستان کی ٹیم نے شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں