یونس خان کی عزت کی لیکن انہوں نے مجھے دیوار سے لگائے رکھا فیصل اقبال

یونس خان نے عملی مظاہرہ کیا کہ کھلاڑیوں کی جذباتی توڑ پھوڑ کس طرح کی جاتی ہے، فیصل اقبال


Abbas Raza/ October 01, 2019
بطور سینیئر ہمیشہ یونس خان کی عزت کی، فیصل اقبال فوٹو: فائل

لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے بھانجے اور سابق کرکٹر فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ یونس خان نے مجھے دیوار سے لگائے رکھا لیکن انہیں نہیں معلوم کہ سابق کپتان مجھے کیوں ناپسند کرتے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر لیجنڈ کرکٹرفیصل اقبال نے کہا ہے کہ جن لوگوں پر یونس خان نے الزامات لگائے، ان کو ہی وہ بھرپور سپورٹ کرتے رہے ہیں، سابق کپتان نے خاص طور پر میرے جیسے کرکٹرز کو دیوار سے لگائے رکھا، انہوں نے کرکے دکھایا کہ کھلاڑیوں کی جذباتی توڑ پھوڑ کس طرح کی جاتی ہے، نہیں معلوم وہ مجھے کیوں پسند نہیں کرتے تھے، میں نے بطور سینیئر ہمیشہ ان کی عزت کی، ہوسکتا ہے کہ یونس خان نے اب محسوس کرلیا ہو کہ بطور کپتان اپنے دور میں انہیں کس کو سپورٹ کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہا تھا کہ جن 7 یا 8 کرکٹرز کو میں نے سپورٹ کیا،وہی میرے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، ایسا ہی تجربہ راشد لطیف کا بھی رہا، انہوں نے خود قربانی دے کر کئی کرکٹرز کو بچایا جو آج سپر اسٹار اور پاکستان کرکٹ کی ناک، شان، کان اور سر کہلاتے ہیں اور کرکٹ کمیٹیوں میں بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔