پاک ایران سرحد پرزائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹرزکے قیام پراتفاق

زائرین کے مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے فوکل پرسن بنانے پر بھی اتفاق


ویب ڈیسک October 01, 2019
ایران کے سرحدی شہرمیرجاواہ میں پاک ایران سرحدی حکام کا اجلاس ہوا فوٹو: فائل

پاکستان اورایران نے سرحد پر زائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کے قیام پراتفاق کیا ہے جہاں زائرین کو 24 گھنٹے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایران کے سرحدی شہرمیرجاواہ میں پاک ایران سرحدی حکام کا اجلاس ہوا۔ پاکستانی حکام کی سربراہی ڈپٹی کمشنرچاغی جب کہ ایران کے کرنل شہرام خصرو نے کی۔ دونوں ملکوں نے زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ، رہائشی اوردیگرسہولیات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے لیے 22 کاوٴنٹرقائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، ان کاوٴنٹرز پر 24 گھنٹے کام ہوگا۔ اس کے علاوہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے بروقت رابطہ کے لیے دونوں جانب سے فوکل پرسن بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں