کوئی بھی اصلاحات کرلیں عمران خان کے ہوتے بہتری ممکن ہی نہیں ترجمان بلاول

عمران خان کا مشن پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر


ویب ڈیسک October 01, 2019
ریفارمز کے نام پر انگریز کا قانون واپس لانا ناقابل قبول ہے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

SHAHJAHANAPUR: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اصلاحات کر لیں عمران خان اور عثمان بزدار کے ہوتے بہتری ممکن ہی نہیں۔

پنجاب میں پولیس ریفارمز کے حوالے سے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب کو پہلے ہی تباہ کر دیا اب مزید گنجائش نہیں۔ پنجاب میں پولیس ریفارمز کے نام پرانتظامی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، مجوزہ پولیس ریفارمز اصلاحات نہیں تباہی لائیں گی، اصلاحات ضروری ہیں مگر پولیس کو ڈی سی کے ماتحت کرنا بحران کو دعوت دینا ہے، ڈی سی اپنا کام نہیں کرتے تو پولیس کو کیسے چلائیں گے ؟ پنجاب میں بلدیاتی نظام معطل کر کے اختیار ڈی سی کو دینے سے کون سی بہتری ہوئی ؟ ڈی سی نے تو پورے پنجاب کو ڈینگی زدہ کر دیا ہے، پنجاب کے چھوٹے شہر تو کیا بڑے شہر بھی کچرے کا ڈھیر بنتے جا رہے ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کا مشن پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا ہے، پولیس ریفارمز کے نام پر انگریز کا قانون واپس لانا ناقابل قبول ہے، کوئی بھی اصلاحات کر لیں عمران خان اور عثمان بزدار کے ہوتے بہتری ممکن ہی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں