سعودی عرب میں ذوالحج کاچاند نظرآ گیاوقوف عرفات 14 اکتوبرکو ہوگا

پاکستان میں چاند دیکھنے کےلیے اجلاس کل ہوگا۔ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔


ویب ڈیسک October 05, 2013
پاکستان میں کل چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں، محکمہ موسمیات۔ فائل فوٹو

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، وقوف عرفات 14 اکتوبر کو ہوگا جب کہ عیدالاضحی 15 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

سعودیہ عرب کی اعلی عدالتی کونسل نے ہفتے کی شب ملک میں ذوالحج کاچاند نظر آنے کا اعلان کیا، جس کے مطابق وقوف عرفات 14 اکتوبر بروز پیر کو ہو گا جبکہ عید الاضحی منگل کے روز 15 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چاند دیکھنے کےلیے اجلاس کل ہوگا۔ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کل ملک میں چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں، کراچی میں موسم جزوی طورپر ابر آلود رہے گا تاہم چاند دیکھنے کے لئے موسم سازگار ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں