ہماری پہلی اور آخری وابستگی ریاست پاکستان سے ہے چیئرمین نیب

نیب کا کسی گروہ، فرد یا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال


ویب ڈیسک October 01, 2019
چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف 4نئی انکوائریوں کی منظوری دے دی فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا کسی گروہ، فرد یا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور ہماری پہلی اور آخری وابستگی ریاست پاکستان سے ہے۔

لاہور میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 4 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب 'احتساب سب کے لیے' کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور ندعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی نا صرف اولین ترجیح ہے بلکہ اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ نیب کا ایمان ''کرپشن فری پاکستان '' ہے۔ نیب وہ قومی ادارہ ہے جس کی کاوشوں کا اعتراف ملکی اور غیر ملکی اداروں نے کیا جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طورپر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ گزشتہ 22 ماہ کے دوران احتساب عدالتوں میں 600 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کئے گئے۔ نیب کی ملزمان کو سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصد ہے۔ نیب نے 41 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی ریاست پاکستان سے ہے، نیب کا کسی گروہ، فرد یا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ، نیب صرف اور صرف کیس دیکھتا ہے فیس نہیں دیکھتا اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں