سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1100 روپے کی کمی

فی تولہ سونا 85 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 73 ہزار 645 روپےہوگئی


ویب ڈیسک October 01, 2019
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر کمی سے 1468 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ فوٹو:فائل

DUBAI: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی وا قع ہوئی اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1468 ڈالر ہوگئی، جب کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 73 ہزار 645 روپےہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |