حکومت کا نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیٹی اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی


ویب ڈیسک October 01, 2019
کابینہ نے سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل کمپنی کی مدت میں توسیع کی بھی منظوری دی (فوٹو: فائل)

وفاقی کابینہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا جب کہ کابینہ نے وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کامیاب دورہ امریکا پر مبارک باد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کی تجویز کی اصولی منظوری دی، اور کابینہ نے کابینہ کمیٹی نجکاری کے فیصلوں اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی جب کہ سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل کمپنی کی مدت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں حلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، جب کہ کے پی ٹی کی کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں