پاکستان آئرلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سیمی فائنل میں محمد آصف اور محمد سجاد نے آئر لینڈ کےمائیکل جج اور رابرٹ مرفی کو 2-3سے شکست دی۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئر لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔


آئرلینڈ کے شہر کارلو میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے آئرش جوڑی مائیکل جج اور رابرٹ مرفی کو 2 کے مقابلے میں 3 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران کے عامر سرخوش اور سہیل وحیدی سے ہو گا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے ہرا کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور ایشئن نمبر 2 محمد سجاد کر رہے ہیں۔ 32 ممالک کے کیوئسٹ پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل کل 6اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Load Next Story