فوج میں تقرریاں قومی مفاد اور میرٹ پر ہوں گی وزیراطلاعات پرویزرشید

دہشت گردی کا مسئلہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا، طالبان سے مذاکرات تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، پرویز رشید


ویب ڈیسک October 05, 2013
پاکستان ایران گیس پائپ لائن ہرصورت میں مکمل کیا جائیگا، پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ فوج میں تقرریوں کے حوالے سے فیصلہ قومی مفاد اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور قوم کو اس حوالے سے 7 اکتوبر کو معلوم ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ فوج کی موجودہ تنظیم اچھی ہے، فوج میں تقرریوں کے فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہو گا اور اس بارے میں قوم کو 7 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا۔ وزیراعلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مسئلہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا اور طالبان سے مذاکرات تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، سیاسی قیادت کے فیصلے کے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں۔

پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی غیرمبہم ہے، ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ سب کو بھگتا پڑ رہاہے، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تاخیر سے شروع کیا گیا تاہم اسے ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کومشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے بلوچستان میں حکومت بنانے کی کوشش نہیں کی اور صوبے کے تمام معاملات وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک دیکھ رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی پر انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سرحدوں کا خیال رکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں