بی ایس ایف اہلکار کی لاش بھارت کے حوالے کردی گئی آئی ایس پی آر

انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کا سب انسپکٹر پری توش منڈل نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 01, 2019
بھارتی بارڈر فورس نے فوجی کی لاش کی تلاش کیلیے پاکستان رینجرزسے مدد کی درخواست کی تھی، ترجمان پاک فوج ۔ آئی ایس پی آر

پاکستان نے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ایک فوجی اہلکار کی لاش بھارت کے حوالے کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کا سب انسپکٹر پری توش منڈل نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا، بی ایس ایف اہلکار کی لاش مقبوضہ کشمیر سے بہتی ہوئی پاکستان پہنچی تھی جس کے لئے بھارتی حکام نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا اورلاش کی تلاش کیلیے مدد کی درخواست کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے سرچ آپریشن میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کے فوجی اہلکار کی لاش تلاش کرکے فوجی قواعد کے مطابق بی ایس ایف کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں